13 اگست، 2021، 10:30 AM

برطانیہ میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک

برطانیہ میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک

برطانیہ کے سیاحتی شہر پلے ماؤتھ میں فائرنگ سے 3 خواتین اور 2 مرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے برطانوی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ کے سیاحتی شہر پلے ماؤتھ میں فائرنگ سے 3 خواتین اور 2 مرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ برطانوی شہر پلے ماؤتھ میں ایک شخص نے اندھا دھند فائرنگ کرکے پانچ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ تاہم پولیس کی فائرنگ سے حملہ آور بھی مارا گیا ہے اور اس واقعے کو دہشتگردی سے منسلک نہیں کیا گیا ۔ اس حملے میں مرنے والے افراد کی تعداد زیادہ بھی ہوسکتی ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ شام چھ بج کر کچھ منٹ پر کیہیم کے علاقے میں پیش آیا ہے۔ واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

News ID 1907769

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha